اسلام آباد،23 جون(اے پی پی ):وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حیب نے بدھ کو یہاں قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 14سالہ حکومت کرنے والے مراد علی شاہ کے مقابلے میں تین سالہ حکومت کرنے والے عثمان بزدار کارکردگی میں جیت چکے ہیں ، سندھ نے 155ارب کے ترقیاتی پروگرام میں سے 100ارب خرچ ، 317ارب ٹیکس وصولوں کے ہدف میں 243ارب اکٹھے کیے ، پنجاب کا 337ترقیاتی بجٹ تھا 375ارب خرچ ہوئے، ٹیکس وصولیوںکا ہدف 317ارب تھا جبکہ وصولیاں 358ارب ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے جی ڈی پی ، ٹیکس وصولیوں، کرنٹ اکائونٹ خسارے کا ہدف حاصل کیا ہے ۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حیب نے کہا کہ سندھ میں 128 ارب اضافی فنڈز
میں غیر ترقیاتی بجٹ 55 فیصد جبکہ پنجاب میں یہ شرح 329 ارب میں سے 34 فیصد رہی، مراد علی شاہ نے313 ارب روپے ریوینو ٹارگٹ میں سے 243 ارب جمع کیے جبکہ عثمان بزدار نے 317 ارب ریوینو ٹارگٹ
میں سے بھی زیادہ 358 ارب روپے جمع کئےہیں۔