مظفرگڑھ، 20 جون(اے پی پی): ریسکیو 1122 نے دو دن کے سرچ آپریشن کے بعد تحصیل علی پور میں ہیڈ پنجند کے مقام پر دریا میں چھلانگ کر ڈوب جانے والے شخص کی لاش تلاش کرکے ہسپتال منتقل کر دی ہے، جس کے شناخت 40 سالہ شخص محمد اصغر ولد پیر ڈتہ کی نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو 1122 علی پور کی ٹیم نے ہیڈ پنجند سے 12 کلومیٹر کے فاصلے پر موہانے والا چوک کے پاس لاش تلاش کرلی، جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال علی ہور منتقل کردی گیا ہے۔