مظفرگڑھ :وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام خدمت آپکی دہلیز پر

37

مظفرگڑھ،3جون (اےپی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام خدمت آپکی دہلیز پر کے تحت ضلع مظفرگڑھ میں گذشتہ روز 4467سرگرمیاں عمل میں لائی گئیں جس سے مظفرگڑھ ضلع ڈویژن بھر میں اول نمبر پر رہا۔ گذشتہ روز عوام کی طرف سے میونسپل سروسز فراہم کرنے کیلئے 240شکایات موصول ہوئیں۔ جن میں سے 194کا فوری ازالہ کیا گیا جبکہ 46پر کام جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے میونسپل کارپوریشن مظفرگڑھ، تحصیل کونسلوں اور ٹاؤن کمیٹیوں کے چیف افسران اور عملہ صفائی کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب ہدایت کی مطابق عوام کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ 48گھنٹوں میں لازمی کیا جائے۔ شکایت کی ازالے میں دیر مجموعی کارکردگی کو متاثر کرتی ہے لہذا موصول ہونے والی شکایات کا ترجیح بنیادوں پرحل کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے پروگرام خدمت آپکی دہلیز پر کے عوام پر اثرات کے متعلق سول سوسائٹی کے نمائندہ او ر سماجی کارکن ملک خیر محمد بدھ نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت شہر کی سڑکوں، گلیوں کو صاف کیا جارہا ہے۔لائٹس لگائی جارہی ہیں، عوامی شکایات کو فوری ازالہ کیاجارہا ہے۔ اس پروگرام کے اچھے اثرات نظر آرہے ہیں۔ صدر مظفرگڑھ پریس کلب اے بی مجاہد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا یہ ایک احسن اقدام ہے، گلیوں اور نالیوں کی صفائی کا کام ہو رہا ہے اس پروگرام سے نظر آرہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کے مسائل کی طرف توجہ دی ہے۔ سماجی کارکن ام کلثوم سیال نے کہا ہے کہ یہ ایک خوبصورت پرگرام ہے جس سے شہر خوبصورت بن رہے ہیں، انتظامیہ متحرک نظر آرہی ہے اور وزیر اعلیٰ کے اس مشن کو آگے بڑھا رہی ہے، ہم وزیر اعلیٰ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ضلع کے معروف شاعر و سماجی کارکن افضل چوہان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا کہ پروگرام مظفرگڑھ میں اچھے انداز میں جاری ہے اور کام ہوتا ہو ا نظر آرہا ہے ہم حکومت کو اس پروگرام کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔