مظفرگڑھ:  ٹرکوں کے درمیان تصادم،40 سالہ بلال موقع پر جاں بحق

17

مظفرگڑھ،23 جون(اے پی پی):  نائی والا ٹبہ چوک سرور شہید روڈ پر  ٹرکوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں علی پور کا رہائشی 40 سالہ بلال ولد فرید بخش  موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 40 سالہ حنیف ولد ملک بہاول زخمی ہو گیا ہے۔

 اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی حنیف کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد رورل ہیلتھ سنٹر چوک سرور شہید منتقل کر دیا ہے اور جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو بھی دوسری ایمبولینس کے زریعے رورل ہیلتھ سنٹر چوک سرور شہید منتقل کر دیا ہے۔