ملتان، 09 جون (اے پی پی ): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا ریسکیو آپریشن، گھر سے بھاگے اور بھیک مانگتے 7 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے۔
چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے مطابق بچوں کو شہر کے مختلف مقامات سے دوران ریسکیو آپریشن حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے، بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے اور لواحقین کی تلاش جاری ہے۔
لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔