ملتان؛گھر سے بھاگے ،بھیک مانگتے 8 بچے چائلڈ پروٹیکشن بیورو نےحفاظتی تحویل میں لے لئے

98

ملتان، 10 جون (اے پی پی ):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے عدم توجہی غفلت کا شکار گھر سے بھاگے، بھیک مانگتے 8 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے ہیں۔ بچوں کو دوران ریسکیو آپریشن چونگی نمبر 6، وہاڑی چوک، نشتر ہسپتال، چوک کچہری سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے ۔

 حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 10 سالہ اعظم، 10 سالہ مدثر، 7 سالہ وسیم، 11 سالہ دانیال، 11 سالہ وقاص، 7 سالہ علی عباس، 11 سالہ یونس، 12 سالہ عباس شامل ہیں۔ بچوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کےلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے اور انکے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔

 لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔