ملتان، 5جون(اے پی پی ):تین ہفتوں پر مشتمل”خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام کے تحت صفائی اور کارکردگی ایپ پر ملبہ و کچرا اٹھانے، سٹریٹ لائٹس کی مرمت اور وال چاکنگ کے خاتمہ کے لئے ملنے والی شکایات کے فوری ازالے کا خصوصی ہفتہ مکمل ہو گیا ہے۔ اگلا ہفتہ سیوریج، ڈرینز،مین ہولز اور پبلک ٹائلٹس کی صفائی کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے گزشتہ آخری روز یونین کونسل40,25,8 اور55 میں خصوصی صفائی آپریشن لانچ کیا گیا۔خصوصی صفائی سکواڈ،لوڈر سکواڈ، مکینیکل سوئیپرز،ٹریکٹر ٹرالیاں اور واٹر باوزر کو فیلڈ میں اتارا گیا۔
ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے چاروں زون کے ٹیموں کو زیرو ویسٹ کا ٹارگٹ تھا اور کارکردگی ایپ پر آنیوالی شکایات کے سو فیصد ازالے کے لئے ہدایات بھی جاری کی تھیں۔ شیڈول میں شامل یونین کونسلوں سے تمام ویسٹ،کچرا اور ملبہ اٹھایا گیا چاروں یونین کونسلوں میں واقع اہم چوکوں کی واٹر باوزر کے ذریعے واشنگ بھی کی۔گئی شہر کے دیگر علاقوں میں معمول کے مطابق صفائی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کمپنی نے صفائی کے حوالے سے عوامی خدمت کی 6893 سرگرمیاں سر انجام دیں۔کمپنی کو کارکردگی ایپ کے ذریعے86 شکایات موصول ہوئیں،85کا ازالہ کر دیا گیا جبکہ1 شکایت کو غیر متعلقہ قرار دیا گیا۔اسی طرح میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے پبلک سروس کے لئے 611، تحصیل کونسل نے634،میونسپل کمیٹی شجاع آباد نے700 اور جلالپور پیروالا نے1090 سرگرمیاں سرانجام دیں۔