ملتان؛ سیٹیزن پورٹل پرموصول شکایات پرریلوے روڈ پرانسداد تجاوزات آپریشن شروع

18

 

ملتان، 12 جون (اے پی پی ): کمشنر جاوید اختر محمود کے حکم پر تجاوزات، غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی جاری ہے ۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کی انسداد تجاوزات ٹیم   کیجانب   سے  ریلوے روڈ پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اور کار سرکار میں مداخلت پر ایک شخص کیخلاف آیف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔

سی او میٹرو پولیٹن کارپوریشن اقبال خان نے کہا کہ سیٹیزن پورٹل پر موصول شکایات پر کارروائی کی جارہی ہے ، انسداد تجاوزات آپریشن میں 1 ٹرک سامان قبضے میں لیا گیا۔ انہوں  نے کہا کہ کارپوریشن ٹیم نے نواب پور روڈ پر غیر قانونی پلازہ سر بمہر کر دیا ہے اور بغیر نقشہ منظوری تعمیر پر متعدد بار نوٹس بھیجے گئے تھے۔ انہوں  نے کہا کہ نقشہ منظور نہ کروانے کی صورت میں عمارت کو منہدم کردیا جائے گا۔

اس موقع پر  میونسپل افسر ملک اشفاق، بلڈنگ انسپکٹرز بھی  موجود تھے۔