ملتان؛ شیرشاہ روڈ، نادرا آباد پھاٹک، چونگی نمبر14 اور قاسم بیلہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

20

ملتان،17 جون (اے  پی  پی ):ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر شیرشاہ روڈ، نادرا آباد پھاٹک، چونگی نمبر14 اور قاسم بیلہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا اور تمام پختہ اور عارضی تجاوزات مسمار کر دی گئیں جبکہ دکانوں کے آگے تعمیر کئے گئے تھڑے اور پلیٹ فارم گرا دئے گئے۔تجاوزات کے خلاف آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ محمد عمیر محمود نے کی۔میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ایم ڈی اے کے انفورسمنٹ ونگ اور بھاری مشینری نے آپریشن میں حصہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک جام کے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔انہوں نے نے دکاندار کو انتباہ کیا کہ دکاندار اپنی دکانوں کی حدود میں کاروبار کریں،آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا اور دوبارہ تجاوزات قائم کرنے کی صورت میں سامان ضبط کر لیا جائے گا۔