ملتان، 5جون (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر غیرقانونی پٹرول پمپس اور آئل ایجنسیوں کے خلاف کاروائی کے دوران شہر میں قائم دو پٹرول پمپس اور دوآئل ایجنسیاں سیل کردی گئیں ہیں۔کارروئی مزار بی بی پاک دامن اور جنگل خان محمد کےعلاقے میں کی گئی۔
آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ محمد عمیر محمود نے کی۔سول ڈیفنس آفیسر کو غیرقانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمات دراج کرانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔