ملتان؛ پاکستان سٹیزن پورٹل کے تحت موصول ہونے والی شکایات پر فوری ایکشن ،  متعلقہ  علاقے  سے تمام تر تجاوزات کو ہٹوا  دیا گیا

16

ملتان، 02 جنوری(اے پی پی ):پاکستان سٹیزن پورٹل کے تحت تجاوزات کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات پر فوری ایکشن  لیتے  ہوئے  انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چونگی نمبر 9سے افشار روڈ،بی سی جی چوک سے قاسم پور کالونی نہر تک روڈ کی حدود میں قائم تمام تر تجاوزات کو ہٹوا کر روڈ سائیڈ ز کو کلیئر کر وا دیا، آپریشن کی سربراہی محمد آفاق بھٹی نے کی۔