ملتان،10 جون (اے پی پی): ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول پنجاب محمد اکرم نعیم بھروکا کے احکامات کی روشنی میں اور ایس پی پٹرولنگ ملتان ریجن ہمانصیب کی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں کی ویلفیئر اور صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ملتان ریجن کے تمام اضلاع میں کرونا ویکسینیشن کاؤنٹر قائم کرکے فوکل پرسن مامور کردیے گئے ہیں۔
ملتان ڈسٹرکٹ میں پٹرولنگ افسران و ملازمین کو کرونا ویکسینیشن لگانے کے لیے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ شہباز شریف ہسپتال ڈاکٹر راؤ امجد علی کے خصوصی تعاون سے ایک علیحدہ کرونا ویکسینیشن کاؤنٹر شہباز شریف ہسپتال میں قائم کیا گیا ہے۔ڈی ایس پی پٹرولنگ عبد الرحیم خان اور سپرنٹینڈنٹ آف شہباز شریف ہسپتال ڈاکٹر راؤ امجد علی میڈیکل نے کرونا ویکسینیشن کیمپ کا افتتاح کیا۔ کرونا ویکسینیشن کیمپ میں پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں کو ویکسینیشن لگانے کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی پٹرولنگ ملتان عبدالرحیم نے کہا کہ تمام افسران و ملازمین کرونا ویکسینیشن لازمی لگوائیں۔
اس موقع پر انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ محمد جاوید asi, رؤف حسن ،اشفاق خرم ، جہانزیب خان اور رمضان سعیدی میڈیا کورڈنیٹرموجود تھے۔