ملتان ؛پاکستان سٹیزن پورٹل پرموصول ہونے والی شکایات پر فیض عام اور ماڈل ٹاؤن چوک کے اطراف میں قائم تمام تر تجاوزات ہٹوا دی  گئیں

33

ملتان، 29 جون (اے پی پی ):ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس کی ہدایت پر پاکستان سٹیزن پورٹل پرموصول ہونے والی شکایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم اور ٹریفک پولیس کا تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن، دونوں ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے فیض عام چوک اور ماڈل ٹاؤن چوک کے اطراف میں قائم تمام تر تجاوزات کو ہٹوا کر دونوں چوکوں کو کلیئر کروا دیا۔

آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی نے کی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ ملک جاوید اعوان،ایڈیشنل سپریڈنٹ انفورسمنٹ رانا محمد سعید،انچارج اسپیشل سکواڈ ٹریفک پولیس محمد سلیم سکندر اور عملہ ٹریفک  سمیت نفری پولیس،ہیوی مشینری و انفورسمنٹ عملہ آپریشن میں شریک تھے۔