ملتان :جنوبی پنجاب پولیس آفس کی جانب سے عوام کو انکی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنے کا سلسلہ جاری

17

ملتان، 24 جون )اے پی پی): جنوبی پنجاب پولیس آفس کی جانب سے عوام کو انکی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ,ایڈیشنل آئی جی ظفر اقبال اعوان کی ہدایت پر قائم  حتمی تبدیلی تفتیش بورڈ کا اجلاس ہوا ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور و چیئرمین بورڈ زبیر دریشک نے اجلاس کی صدارت کی اور اے آئی جی ڈسپلن عمران شوکت اور اے آئی جی انوسٹی گیشن حسن افضل کی بطور ممبر شریک ہوئے تبدیلی تفتیش بورڈ نے 39 درخواستوں پر تبدیلی تفتیش کے حوالے سے احکامات جاری کئےزبیر دریشک نے کہا کہ حتمی تبدیلی تفتیش بورڈ کا اختیار جنوبی پنجاب پولیس آفس کو منتقل ہونا بڑا ریلیف ہے اور کہا کہ عوام کو لاہور جانے کے بجائے انکی دہلیز پر تبدیلی تفتیش کی سہولت فراہم کی گئی ہے آر پی او زبیر دریشک نے کہا میرٹ پر تمام کیسز کی شنوائی کے ذریعے انصاف کی فراہمی ترجیح ہے چیئرمین بورڈ نے کہا جنوبی پنجاب پولیس سسٹم صحیح معنوں میں ریلیف دینے کیلئے سرگرم عمل ہے۔