ملتان، 15 جون (اے پی پی ): ملتان میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، صبح شدید گرمی اور ہبس کی وجہ سے معمولات زندگی کافی مشکل سے گزر رہی تھی، بارش کی وجہ سے پورے ملتان میں گرمی کے ستائے ہوئے لوگ اور بچے سڑکوں پر نکل آئے اور بارش کے پانی میں نہانہ شروع کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دو تین دن تک مزید بارش کا امکان ہے۔