ناقص پالیسیوں اورکرپشن کی وجہ سےسندھ کو تباہ و برباد کردیا گیا ہے،جمعیت علماءاسلام

13

سکھر،17جون(اے پی پی): جمعیت علماءاسلام صوبہ سندھ کی اپیل پرضلع سکھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی، چوریوں کی شرح میں اضافے، کرپشن، پانی کی قلت اور سماجی برائیوں میں اضافے کے خلاف سکھر میں احتجاجی ریلی منزل گاہ سے پریس کلب تک نکالی گئی جس کی قیادت جے یو آئی ضلع سکھر کے راہنماؤں قاری لیاقت علی مغل، مولانا الاہی بخش ٹانوری، حافظ عبدالغفارسومرو اور دیگرکر رہے تھے، پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا بھی دیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ، بینرز اٹھا رکھے تھے۔

اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ناقص پالیسیوں اور کرپشن کی وجہ سے سندھ کو تباہ و برباد کردیا گیا ہے، سندھ میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوچکی ہے۔ سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں سماجی برائیاں عروج پر ہیں، عوام کو طبی سہولیات نہیں مل رہی ہیں، جمعیت علماءاسلام نے ہمیشہ عوام کے بنیادی حقوق فراہمی کیلئے جدوجہد کی ہے، ہر فورم پر آواز بلند کرینگے۔

اختتام دھرنا پرعوامی مسائل کے حل سمیت ملک کی سلامتی ،خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔