اسلام آباد،24 جون(اے پی پی ):مشعال حسین ملک اہلیہ حریت رہنما یاسین ملک نے آل پارٹیر کانفرنس کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی ہر روز نیا ڈرامہ پرفارم کرتے ہیں ، آج ان کو اچانک کشمیر کی یاد آ گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مودی نے آرٹیکل 370 اور 35اے کو ختم کر کے کشمیریوں کا بنیادی حق چھین لیا ہے جبکہ نریندر مودی نے اپنے کٹھ پتلی لوگوں کی آل پارٹیز کانفرنس بھی بلا رکھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیا دنیا اندھی ہو گئی ہے جو بھارتی بربریت نہیں دیکھ رہی ہے، کشمیریوں کے اصل رہنما جیل میں بند ہیں ، حریت رہنماؤں کو جیل میں ٹارچر کیا جارہا ہے اور دوسری طرف ہندوستان صرف کشمیریوں پر بندوقیں تان کر اے پی سی بلا رہا ہے۔