نوشہرہ ورکاں:ممبربورڈ آف ریونیو لاہورچوھدری نصیر احمد خاں کا دیہی مرکزمال کا معائنہ ‘ سہولیات بارے دریافت کیا

37

 نوشہرہ ورکاں، 23 جون (اے پی پی ): ممبر بورڈ آف ریونیو لاہور چوھدری  نصیر احمد خاں نے   تحصیل آفس نوشہرہ ورکاں کا دورہ کیا    اور  تحصیل آفس احاطہ میں واقع اور نوکھر میں  دیہی مرکز مال کا معائنہ  کیا جہاں پر عوام کو انتقال اراضی اور فرد کے حصول کے علاؤہ دیگر  سہولیات میسر  ہیں ۔

ممبر بورڈ آف ریونیو لاہور چوھدری نصیر احمد خاں نے دیہی مرکز مال میں ملنے سہولیات بارے موقع پر موجود سائلین سے بھی پوچھا اور بتایا گیا کہ دیہی مرکز مال میں بہترین سہولتیں میسر  ہیں ۔

اس موقع پر نائب تحصیلدار خالد ھمایوں، رانا محمد صفدر اور پٹواری محمد شفیق بھی موجود تھے جنہوں نے دیہی مرکز مال سنٹروں میں عوام کو دی جانے والی سہولتوں بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔