اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے اوورسیز پاکستانیز فورم کے وفد نے شاہد رضا رانجھا کی سربراہی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل بھی شریک تھے۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وفد نے وزیر اعظم کا اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ کا حق دینے اور اس ضمن میں قانون سازی کے حوالے سے خصوصی کاوشوں پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر اوورسیز پاکستانیز فورم کے وفد نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے آواز اٹھائی، وزیراعظم عمران خان ہی وہ حقیقی لیڈر ہیں جو پاکستان کو ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کر سکتے ہیں۔