وزیراعظم عمران خان سے مختلف اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات

25

اسلام آباد،26جون  (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے  مختلف اراکینِ قومی اسمبلی نے ہفتہ کو ملاقات کی اور اپنے اپنےحلقوں کے مسائل، جاری ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کرنے والوں میں میں وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر، اراکینِ قومی اسمبلی مخدوم زین حسین قریشی، اورنگزیب کھچی، ناصر خان موسی زئی، جئے پرکاش ہرانی، لال چند، رامیش کمار، فیض الحسن شاہ، حاجی امتیاز اور محمد یعقوب شیخ شامل تھے۔