اسلام آباد، 24 جون (اے پی پی ): وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی اور وزیر برائےسمندری امور سید علی حیدر زیدی نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ۔ ملاقات میں شہریار آفریدی نے وزیرِ اعظم کو کشمیر کمیٹی کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا اور کوہاٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور انکے عام آدمی کی زندگی پر مرتب ہونے والے مثبت اثرات پر بھی گفتگو کی ۔