ملتان 05 جون(اے پی پی): چیئرمین پی ایچ اے اعجا زحسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین وژن کو عملی جامہ پہنارہے ہیں ۔اوزیر اعظم کی شجرکاری اور ماحول میں بہتری بارے اقدامات کا اعتراف کر رہی ہے۔پارکوں اور گرین بیلٹس پر بھرپور شجر کاری جاری رکھے گے۔ماحول کی بہتری کے لیئے پی ایچ اے ہنگامی اقدامات کر رہا ہے۔ماحول کی بہتری کے لیئے طالب علموں کا کردار اہم ہے۔
اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ پائلٹ سکول میں ماحولیات کے عالمی دن پر خطاب اور شجر کاری کے موقع پر کیا ۔اُنھوں نے مزید کہا کہ تمام طبقہ ہائے فکر کو شجر کاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔شہریوں کو شجر کاری کے ساتھ ساتھ پودوں کی حفاظت کے لیئے بھی شعور دینے کی ضرورت ہے۔فیکٹریوں اور گاریوں کے دھویں سے ماحول آلودہ ہو رہا ہے۔ اس مسئلے سے نبردآزما ہونے کے لیئے شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے ماحولیات کے دورے سے آگاہی ورک کی قیادت کی۔جس میں اساتذہ ،طالب علموں ،سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔