وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات

20

لاہور 25جون (اے پی پی):  اب ترقی مخالف سیاست نہیں چلے گی پاکستان میں صرف عوام کی ترقی و خوشحالی اور خدمت پر مبنی سیاست ہوگی، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ملاقات میں کہا کہ اپوزیشن کا اب کوئی مستقبل نہیں رہا اس لئے کہ عوامی ترقی کے دشمن دراصل ملک کے دشمن ہیں حکومت کے پیش کردہ بہترین بجٹ سے اپوزیشن سکتے میں ہے ،فردوس عاشق اعوان نے پنجاب کا تاریخی ترقیاتی پروگرام پیش کرنے پر وزیر اعلی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلہ نا اہل لیگ کے بھگوڑے لیڈر، چیلوں اور کنیزاؤں کے لئے نوشتۂ دیوار ہے جعلی راجکماری کی کنیز اول اورکنیز دوئم ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں دوسروں پر کیچڑ اچھالنے اور بے بنیاد الزامات لگانے والی کنیزاؤں کی حالت اب قابل رحم ہے ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے کیچڑمیں لت پت لیڈروں کا بوجھ اٹھانا ان کے بس کی بات نہیں دونوں کنیزاؤں کا اوپر والا

”چیمبر“ خالی ہےکنیزائیں کان کھول کر سن لیں کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتےنا اہل لیگ کی ناکامیوں اور نالائقوں میں کنیزاؤں کا پورا ہاتھ ہے افسوس کا مقام ہے کہ ان کنیزاؤں اور چیلوں نے تاریخ سے کوئی عبرت حاصل نہیں کی تحریک انصاف کی ایماندار اوردیانتدار قیادت پر لغو الزامات لگانے والی یہ کنیزائیں اب منہ چھپائے پھر رہی ہیں یہ لوگ کل بھی لٹیرے تھے اور آج بھی لٹیرے ہیں دنیانے دیکھ لیا ہے کہ بھگوڑا کون ہے شہباز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جعلی خادم اعلی کی جعلسازیاں قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں اور جعلی راجکماری کی ”سیاہ ست“ ہمیشہ کے لئے ختم ہو چکی ہے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی وزیر اعلی سے ہونے والی ملاقات میں چیف وہپ پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ بھی موجود تھے۔