وزیراعلی کی قیادت میں وزیراعظم عمران خان کے اصلاحاتی وژن کو عملی بنا رہے ہیں:کامران بنگش

15

پشاور،جون 09،(اے پی پی): معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا ہے کہ وزیراعلی کی قیادت میں وزیراعظم عمران خان کے اصلاحاتی وژن کو عملی بنا رہے ہیں، جامعہ چترال کے لیے اراضی ایشو ہنگامی بنیادوں پر حل کریں گے۔

معاون اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا کہ جامعات کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خود میدان میں ہوں،ریموٹ ایریاز میں سٹوڈنٹس کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔

ان خیالات کا اظہار کامران بنگش نے جامعہ چترال کے حوالے سے اجلاس خصوصی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا، جسمیں جامعہ چترال کی مجموعی کارکردگی اور درپیش چیلنجز سے معاون خصوصی کو آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر معاون خصوصی کامران بنگش نے اجلاس کو آگاہ کہ حکومت گزشتہ تین سال میں جامعات کو کئی ارب روپے جاری کر چکی ہے تاکہ چترال سے لے کر وزیرستان تک طلباء و طالبات کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

  اجلاس میں معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ اور وائس چانسلر ڈاکٹر ظاہر شاہ سمیت اعلیٰ تعلیم کے حکام شریک ہوئے۔