وزیرِ اعظم عمران خان سےاراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات

17

اسلام آباد، 30 جون(اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سےاراکینِ قومی اسمبلی کی بدھ کو یہاں ملاقات ہوئی۔ شوکت علی بھٹی، غلام محمد لالی، ظہور حسین قریشی، محمد خان لغاری، آفتاب جہانگیر، راجہ ریاض، طاہر اقبال اور محمد افضل خان ڈھانڈلہ ملاقات میں شامل تھے۔ ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔

وزیرِ اعظم کو جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین نے بجٹ کی عوامی پذیرائی کے بارے آگاہ کیا۔ اسکے  علاوہ شوکت علی بھٹی نے وزیرِ اعظم کو ایگریکلچرل ٹرانفارمیشن پلان کے تحت حافظ آباد میں چاول کی پیداوار بڑھانے اور کسانوں کو سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔