وزیرِ اعظم عمران خان سے اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات،  ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ  سے متعلق  امور پر تبادلہ خیال

26

اسلام آباد،25جون  (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے اراکینِ قومی اسمبلی نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر  متعلقہ حلقوں کے مسائل، جاری ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ  سے متعلق  امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیرِ مملکت زرتاج گل، ارکانِ قومی اسمبلی  ڈاکٹر حیدر علی، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ، محمد بشیر خان، شیر علی ارباب، راجہ خرم شہزاد نواز، صداقت علی عباسی، ثناء اللہ ستی خیل اور جاوید اقبال وڑائچ موجود تھے۔