اسلام آباد ،25 جون (اے پی پی ): وزیرِ اعظم عمران خان سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں بجٹ امور، وزیرِ اعظم کے بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ کے ویژن کے تحت بڑے پیمانے پر جاری منصوبوں، ایگریکلچر ڈویلپمنٹ پلان میں بلوچستان میں زراعت کے شعبے کی ترقی، تعلیم اور صحت کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں معاونِ خصوصی سیاسی امور ملک عامر ڈوگر، اراکینِ قومی اسمبلی محمد اسرار ترین، خالد حسین مگسی، احسان اللّہ ریکی اور روبینہ عرفان شریک۔