وزیرِ اعظم عمران خان سے سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات

18

 

اسلام آباد،25جون  (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال،  وفاقی حکومت کے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ پر گفتگو کی گئی۔

 ملاقات میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی،  وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا،  رکنِ قومی اسمبلی سردار غوث بخش خان مہر اور رکنِ صوبائی اسمبلی سندھ علی گوہر خان مہر شامل تھے۔