اسلام آباد، 29 جون (اے پی پی ): وزیرِ اعظم عمران خان سے نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے منگل کو یہاں ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم کے بلوچستان پر خصوصی توجہ کے ویژن کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں، موجودہ حکومت کے تاریخی بلوچستان پیکیج اور بلوچستان کے لوگوں کی سماجی و معاشی ترقی کے حوالے سے اقدامات پر گفتگو کی گئی ۔
ملاقات میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیرِ دفاع پرویز خٹک بھی موجود تھے ۔