اسلام آباد، 22 جون (اے پی پی ): وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے منگل کو یہاں ملاقات کی ہے ، ملاقات میں صوبائی بجٹ اور اس میں عوام کے ریلیف پر گفتگو سمیت داسو اور کوہستان میں سیاحت کے فروغ اور متعلقہ منصوبوں پر تبادلہِ خیال کیا گیا ۔