وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی ملاقات

14

اسلام آباد۔17جون  (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے جمعرات کو وفاقی وزیر اطلاعات  و نشریات چوہدری فواد حسین نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور خصوصاً سیاسی افق پر پائے جانے والے حالیہ تناو کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔وزیر اطلاعات نے موجودہ بجٹ میں وزارتِ اطلاعات سے متعلقہ ترقیاتی منصوبوں اور اصلاحات کے عمل میں پیش رفت سے وزیرِاعظم کو آگاہ کیا۔