اسلام آباد، 03 جون (اے پی پی): وزیرِ اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال اورآزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر کشمیر اور گلگت بلتستان افیئرز علی امین گنڈا پور، گورنر سندھ عمران اسماعیل، سینیٹر سیف اللّہ نیازی، عامر محمود کیانی اور سردار تنویر الیاس شامل تھے۔