زیارت،یکم جون (اے پی پی ): وزیرِ اعظم عمران خان نے زیارت کا ایک روزہ دورہ کیا جہاں قومی اثاثہ اور قائد اعظم کی رہائش گاہ، زیارت ریزیڈینسی کی بحالی و تزئین و آرائش اور قائد کے اعزاز میں بنائے گئے مجسمے کا افتتاح کیا۔وزیرِ اعظم نے اس موقع پر ریزیدینسی کے احاطہ میں پودا لگایا، قائدِ اعظم کی رہائشگاہ کا دورہ کیا اور وزیٹرز بُک میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔