وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

17

اسلام آباد، 15 جون(اے پی پی ): وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے منگل کو سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اوروزیراعظم عمران خان کے دورے  کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیر داخلہ نے آئی جی پولیس اسلام آباد اور دیگر پولیس افسران کو وزیراعظم کے دورہ کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ وزیراعظم عمران خان   کل سیف سٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ اور 100موٹر سائیکل سواروں پر مشتمل ایگل اسکواڈ کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کو  سیف سٹی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے دورہ کے موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد   سیف سٹی منصوبے کی توسیع کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ ایگل  سکواڈ وفاقی دارالحکومت میں پٹرولنگ پرمامور ہوگا۔اسلام آباد کی  سکیورٹی بڑھانے کیلئے ایگل سکواڈ پر 30 کروڑ کی لاگت آئی ہے۔