وزیر داخلہ شیخ رشید جنوبی وزیرستان پہنچ گئے،ایف سی کے پی ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ کیا

22

اسلام آباد، 4 جون(اے پی پی ): وزیر داخلہ  شیخ رشید بذریعہ خصوصی  ہیلی کاپٹر وانا (جنوبی وزیرستان) پہنچ  گئے ، جہاں انہوں نے   ایف سی کے پی (ساؤتھ)  ہیڈکوارٹرکا دورہ کیا ۔  آئی جی ایف سی کے پی (جنوبی )  میجر جنرل محمد عمر بشیرنے ہیڈ کورٹر آمد پر خوش آمدید کہا۔وزیر داخلہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائےاور  شہداء کے لئے دعا کی۔

آئی جی ایف سی کے پی (ساؤتھ) نے وزیر داخلہ کو وزیرستان سے متعلق بریفنگ دی ۔ وزیر داخلہ نے ایف سی ہیڈ کورٹرزز میں یاد گاری پودا بھی لگایا اور مہمانوں  کی  کتاب  میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔