لاہور، 03 جون (اے پی پی) :کابینہ کمیٹی برائے قانون کا 62واں اجلاس صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ میں ایک ممبر کے استعفیٰ اور ان کی جگہ نئی تقرری کی تجویز منظور کی گئی لاہور سنٹرل ڈسٹرکٹ بزنس ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ میں غیرسرکاری ارکان کی تعیناتی کی تجویز سے اتفاق کیا گیا ،محکمہ لائیو اسٹاک کے زیرنگرانی منتخب اضلاع میں مویشیوں کی منہ کھر بیماری کے علاج کا پروگرام شروع کرنے کی تجویز منظور کی گئی۔
وزیر قانون نے کہا کہ پنجاب واٹر ریسورس کمیشن کے رولز ز 2021 کے نفاذ کی تجویز سے اتفاق کیا گیامحکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور اربن یونٹ کے مابین آئندہ مالی سال کے لیے سروس ایگریمنٹ کی تجویز سے اتفاق اور بجلی کی پیداوار اور رجسٹریشن ایکٹ 1997 میں پرائیویٹ ممبر کے ترمیمی بل کی تجویز بھی منظور کی گئی۔ علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کو پنجاب گورنمنٹ بزنس رولز 2011ء میں بطور اسپیشل انسٹیٹیوٹ شامل کرنے کی تجویز منظور اور قلعہ ستارشاہ تا مرید کے روڈ کا نام سابقہ ایم ایل اے منظور بخاری کے نام پر رکھنے کی تجویز موخر کی گئی جبکہ محکمہ بندوبست اراضی کے پٹواریوں اور سٹاف کو محکمہ مال میں ضم کرنے کی تجویز بھی کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔
صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی اور دیگر متعلقہ سیکرٹریز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔