وفاقی بجٹ میں بلوچستان کے لئے بہت کچھ رکھا گیا ہے،پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشرہ رند

27

کوئٹہ،17جون(اے پی پی): پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشرہ رند نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں بلوچستان کے لئے بہت کچھ رکھا گیا ہے بلوچستان کی عوام کو بھی ہیلتھ کارڈ دیے جائے گئے پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشرہ سکندر آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس سے خطاب کہا وفاقی بجٹ میں بلوچستان کے لئے بہت کچھ رکھا گیا ہے یہ پہلی دفعہ ہے کہ وفاق نے بلوچستان کو ایک ایسا پیکیج دیا ہے جو اس پہلے کسی حکومت نے نہیں دیا اس بجٹ میں بلوچستان کی عوام کو بھی ہیلتھ کارڈ دیے جائے گئے جبکہ اسی سال کوئٹہ تا کراچی قومی شاہراہ کو دو روایہ کیا جائے گا بشرہ رند نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کو بھی ہیلتھ کارڈ دیے جائینگے جبکہ سرکاری ملازمین کےلئے اپنا گھر نامی اسکیم لارہے ہیں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں اور بلوچستان کے عوام کو قرض حسنہ فراہم کررہے ہیں _بلوچستان ترقی کی جانب جارہا ہے کوشش ہے کہ کینسر ہسپتال کاکام رواں سال مکمل ہوجائے انہوں نے بلوچستان کی عوام سے اپیل کی کہ وہ کرونا ویکسین ضرور لگائیں ۔