کوئٹہ،11 جون (اے پی پی): صدر کوئٹہ چیمبرز آف کامرس عبدالصمد موسی خیل نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2021-22 عوام دوست بجٹ ہے، بجٹ میں سرکاری ملازمین اور پنشن میں 10فیصد تک کا ریلیف دیا گیا ہے ۔
صدر کوئٹہ چیمبرز آف کامرس عبدالصمد موسی خیل نے اے پی پی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی بجٹ عوام دوست بجٹ ہے، بجٹ میں سرکاری ملازمین اور پنشن میں 10 فیصد تک کا ریلیف دیا گیا ہے جبکہ چھوٹی گاڑیوں پر جی ایس ٹی پندرہ سے کم کر کے ساڈھے بارہ تک کی کمی کی گئی ہے جو کہ خوش آئند بات ہے اس کے ساتھ ساتھ ویدہولڈنگ ٹیکسس آٹھ سے 3فیصد تک کم کردیا گیا جو کہ خوش آئند بات ہے۔
عبدالصمد موسی خیل نے کہا کہ بجٹ میں تاجر برادری کو بہتر ریلیف دیا گیا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والا بجٹ عوام دوست بجٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آڈٹ کے اختیارات ایف بی آر سے لے کر تیسری پارٹی کے حوالے کردیے گئے ہے جو کہ ایک اچھا اقدام ہے آج کا بجٹ بہت مثبت بجٹ ہے ۔
صدر چیمبرز آف کامرس نے کہا وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے چمن تا کراچی سڑک کا جو منصوبہ جو اس سال شروع کیا جارہا ہے یہ بلوچستان کے تاجر برادری اور عوام کے لئے ایک اہم اقدام ہے جس کراچی تک کا سفر کا فاصلہ کم ہو گا اور حادثات میں کمی رونما ہوگی۔