ہری پور،20 جون (اے پی پی ): وفاقی وزیربرائے معاشی امور عمرایوب خان نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میرا مشن ہے، حلقے میں سوئی کی فراہمی ، بجلی کے نظام کی اپ گریڈیشن پر اربوں روپے خرچ کئے جا رئے۔ وفاقی حکومت پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہری پور کے علاقے پڈھانہ میں 38 لاکھ کی خطر فنڈنگ سے پڈھانہ میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کی تکمیل افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کے دوران کیا ہے۔ وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے شعلہ جلا کر سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبہ کا افتتاح کیا۔ وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کی تعیمر و ترقی اور عوام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اربوں روپے کے میگایا منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ وفاقی حکومت ملک سے پسماندگی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کا لا رہی ہے۔
قبل ازیں افتتاحی تقریب آمد پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمرایوب خان کا موٹرسائیکل ریلی،ڈھول کی تھاپ،آتش بازی،زندہ باد کے نعروں اور فضاء میں رنگارنگ غبارے چھوڑ کا والہانہ استقبال کیاگیا۔