ٹوبہ ٹیک سنگھ،26جون(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی برائے بانڈڈ لیبر کا اجلاس ہوا، جس دوران انہوں نے ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کو بچوں سے جبری مشقت کے خاتمہ کیلئے متحرک کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ محکمہ لیبر ، بھٹہ مزدوروں کو مقررہ ادائیگیاں یقینی بنائے۔
اجلاس میں بھٹہ مزدوروں کو سوشل سیکورٹی کارڈز کے اجراء کا بھی جائزہ لیا گیا
ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے لئے تمام ادارے مشترکہ جدوجہد کریں، مقررہ اجرتیں ادا نہ کرنے والے بھٹوں کو سیل کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ زگ زیگ کے باوجود آلودگی کا باعث بننے والے بھٹوں کو سیل کیا جائے۔