ٹوبہ ٹیک سنگھ: منشیات کے عالمی دن پر آگاہی واک  کا انعقاد

30

ٹوبہ ٹیک سنگھ، 26 جون (اے پی پی ): منشیات کے عالمی دن  پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آگاہی واک  کا انعقاد کیا گیا ،آگاہی واک میونسپل کمیٹی سے شہباز چوک تک کی گی ۔واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر عمر جاوید اور ڈی پی او رانا عمر فاروق نے کی ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کا کہنا تھا کہ منشیات کی لعنت سے چھٹکارے کے لئے کوششوں میں ہر شخص حکومت کا ساتھ دے ،منشیات کے خاتمہ کے لیے متعلقہ ادارے سخت اقدامات کریں تاکہ آنے والی نسلیں محفوظ رہ سکیں۔

 ڈی پی او رانا عمر فاروق نے کہا کہ  منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں، واک کا مقصد تعلیمی اداروں سمیت پبلک مقامات پر منشیات فروشی کا خاتمہ اور نوجوان نسل کو محفوظ بنانا ہے۔

واک میں سرکاری سکول کے طلباء، سول سوسائٹی اور شہریوں نے شرکت کی۔