پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے قطر کی معاونت اور تعمیری کردار کا معترف ہے؛وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

21

انطالیہ(ترکی)،19 جون (اے پی پی ): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنی مصالحانہ کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے، پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے قطر کی معاونت اور تعمیری کردار کا معترف ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ نے  ہفتہ کو یہاں  ترکی میں جاری انطالیہ سفارتی فورم کے موقع پر قطر کے وزیرِ خارجہ محمد بن عبدالرحمان ال تھانی سے  ملاقات کے دوران کیا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے مابین گہرے دیرینہ، برادرانہ تعلقات ہیں، بین الافغان مذاکرات کی صورت میں افغان قیادت کے پاس افغان مسئلے کے مستقل حل کا ایک نادر موقع موجود ہے۔

  ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات ،خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے  کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق  کیا۔

 ۔