پاکستان میں پہلی مرتبہ پورے پاکستان کی ایگریکلچرل میپنگ کرلی گئی ہے؛ معاونِ خصوصی جمشید چیمہ کی وزیرِاعظم عمران خان کوایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان پر بریفنگ

24

اسلام آباد، 24 جون (اے پی پی ): وزیرِ اعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی جمشید چیمہ  نے   جمعرات کو   یہاں  ملاقات کی ۔ملاقات میں جمشید چیمہ نے وزیرِ اعظم کو ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان پر بریفنگ دی۔

 بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ پورے پاکستان کی ایگریکلچرل میپنگ کر لی گئی ہے جسکے تحت بنجر زمینوں کو زیرِ کاشت لایا جائے گا اور پانی کے وسائل کے استعمال میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ میپنگ کے تحت پورے پاکستان میں بشمول بلوچستان سالانہ فصلوں کی کاشت اور موزوں فصلوں کے انتخاب کے ساتھ ساتھ لائف سٹاک کے فروغ کا جامع پلان تیار کر لیا گیا ہے، اسکے علاوہ چولستان کی ساٹھ لاکھ ایکڑ زمین کو قابلِ کاشت بنا کر کسانوں میں تقسیم کیا جائے گا اور کارپوریٹ فارمنگ بھی متعارف کرائی جائے گی۔