گوادر،17جون(اے پی پی ):پاکستان نیوی گوادر کے عوام کی فلاح وبہبود، ثقافتی تناظر، تفریحی تقریبات اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ ماضی کی مسلسل کوششوں کی طرح اس دفعہ بھی پاکستان نیوی نے گوادر کی تاریخ میں پہلی بار ہوا سے چلنے والی کشتی رانی کی تربیت اور مقابلے کا اہتمام کیا ہے۔یہ کیمپ گورنمنٹ آف بلوچستان، نیول اینکریج گوادر اور پرل کونٹیننٹل ہوٹل کے تعاون سے18 تا 23 جون تک منعقد کیا جائے گا۔اس مقابلے کو منعقد کرانے میں پاکستان نیوی کو میر عبدالغفور کلمتی ویلفیئر ٹرسٹ گوادر کی خصوصی معاونت حاصل ہے۔اس کیمپ کے انعقاد کے لیے پاکستان نیوی کی تجربہ کار ہوا سے چلنے والی کشتی رانی کے کھلاڑیوں کو کراچی سے مدعو کیاگیا ہے جن کی زیرنگرانی تربیت سکول کے 10 سے 16 سال کے بچے کے لئے منعقد کیے جائیں گے کیمپ کے انعقاد کے لیے پاکستان نیوی نے 15 ہوا سے چلنے والی کشتیوں کا انتظام کیا گیا ہے کیمپ میں گوادر کے لوکل سکولز کے بچوں کو مدعو کیا گیا ہے جن کو 17 تا 22 جون تک سیلنگ ہوا سے چلنے والی کشتی رانی کی تربیت دی جائے گی اور 23 جون کو تربیت کے اختتام پر مقابلے کا اہتمام کیا جائے گا- تمام مقابلے گوادر پورٹ میں پاکستان نیوی کے زیر اہتمام کیے جائیں گے۔