پاکستان کو پہلی مرتبہ وزیراعظم عمران خان جیسا مخلص اور ایماندار لیڈر ملا ہے؛ گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور  

21

 

لاہور، 22 جون(اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور  نے کہا کہ پاکستان کو پہلی مرتبہ وزیراعظم عمران خان جیسا مخلص اور ایماندار لیڈر ملا ہے اور وہ ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد میں سخت فیصلے کرتے ہیں۔

ان خیالات کا  اظہار انہوں   نے  پارٹی رکن ندیم افضل چن سمیت پارٹی وفود سے ملاقاتوں  کے   دوران کیا  ۔  گورنر چوہدری محمدسرور نے اورسیز پاکستانیوں کیلئے اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی تجویز دی۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین جتنی مر ضی آل پارٹیز کانفر نس بلا لیں الیکشن اپنے وقت پر ہی ہونگے، اپوزیشن سمیت کوئی طاقت وزیر اعظم عمران خان کو دبائو میں نہیں لاسکتی،انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کو میں نہ مانوں کی ضد چھوڑ دینی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آئندہ عام انتخابات کی شفافیت پر کوئی بھی انگلی نہ اٹھاسکے، آج سیاسی مخالفین کے سوا ہر کوئی ملکی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہا ہے، اپوزیشن کا اورسیز پاکستانیوں کوووٹ کا حق دینے کی مخالفت کر نا جمہوریت کی نفی ہے۔