پشاور، یکم جون(اے پی پی): پشاور پولیس کی کارروائی،خاتون سمیت تین رکنی بین الصوبائی منشیات سمگلر گروہ گرفتارکرلیا گیا، جنکے قبضے سے منشیات سمیت سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
اس حوالے سے ایس پی رورل سجاد احمد نے کہا کہ ملزمان کے خلاف کارروائی تھانہ چمکنی پولیس نے کی ہے، گرفتار ملزمان کا تعلق منظم منشیات سمگلر گروہ سے ہے جبکہ تینوں ملزمان شیخوپورہ اور گجرانوالہ کے رہائشی ہیں، ملزمان قیمتی گاڑیوں میں منشیات پنجاب اور بعد ازاں ملک کے دیگرعلاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔
کارروائی کے دوران ملزمان سے 36 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس اور منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی۔ ملزمان نے پنجاب میں موجود نیٹ ورک کی نشاندہی کرا دی ہے جس پر متعلقہ پولیس سے رابطہ میں ہیں۔