پشین، 23جون (اے پی پی ):پشتو نخوا میپ کے مرکزی سیکرٹری اور پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی نماز جنازہ آج 23 جون بروز بدھ بوقت شام پانچ بجے مسلم باغ میں ادا کی جائے گی، جس میں پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمدخان اچکزئی ودیگر قائدین شرکت کریں گے۔
پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر وسابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ 21 جون بروز سوموار کراچی کے آغا خان ہسپتال میں جام شہادت نوش کرگئے تھے، جن کی شہادت پر پشین وکلاء کی جانب سے تین روزہ سوگ کے دوسرے روز بھی عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب آج انجمن تاجران کی اپیل پر پشین شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے ،شہر میں مارکیٹیں تجارتی مراکز بند ہیں اور ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔