پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 33 ہزار گندے انڈوں کی کھیپ پکڑ لی

41

ملتان، 09جون(اے پی پی): گندے انڈے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گرفت میں آ گئے، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نیاز ٹاون، شجاع آباد روڈ سے 33 ہزار گندے انڈوں کی کھیپ پکڑ لی ہے۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ ہیچری سے مسترد انڈے خفیہ طور پر ایک سٹور میں چھپائے گئے تھے اور کہا ٹوٹے اور بدبودار انڈوں کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کیا گیا، گندے انڈوں کو ملتان اور مضافاتی علاقوں خوراک کی تیاری کے لیے بیکریوں پر سپلائی کیا جانا تھا اور کہا

کارروائی کے دوران 33 ہزار ٹوٹے، خراب انڈے تلف کردیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا مضر صحت انڈے ذخیرہ کرنے پر فوڈ بزنس مالکان  کو 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق گندے انڈوں کو سٹور اور استعمال نہیں کیا جاسکتا، خوراک کے نام پر مکروہ دھندہ کرنے والوں کو ہر سطح پر بے نقاب کیا جائے گا۔