پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں،10 منشیات فروش گرفتار91 کلو سے زائد منشیات برآمد

28

بورے والا، 09 جون (اے پی پی): ضلع وہاڑی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں10 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 91 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلیں جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کر کے دو پسٹل برآمد کرلئے۔

ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ خاں نیازی کی ہدایت پر ضلع وہاڑی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف خصوصی کاروائیاں کرتے ہوئے پولیس نے مختلف مقامات سے 10 بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 91 کلو گرام چرس، افیون، بھنگ اور شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے جبکہ اس دوران ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں دو جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان سے دو پسٹل بھی برآمد کئیے۔ پولیس تھانہ صدر بوریوالا نے آتش بازی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا۔

ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ خاں نیازی نے کہا ہے ضلع وہاڑی کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کے لئے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، عوام کی جان و مال کے دشمنوں سے پولیس کی کھلی جنگ ہے اور ضلع وہاڑی کی زمین انکے لئے تنگ کردی جائے گی۔