ملتان 09جون)اے پی پی ): پولیو مہم کے دوسرے روز2لاکھ29ہزار121 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے گئے ہیں۔ پولیو مہم کے دوسرے روز کے لئے مقرر کئے گئے ٹارگٹ کا91 فیصد حدف حاصل کیاگیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کی طرف سے پولیو ٹیمیوں کی مانیٹرنگ بھی جاری ہے ۔اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود نے دیوان کا باغ،لودھی کالونی اورعزیز ہوٹل کے ایریا میں پولیو ٹیموں کو چیک کیا ہے اور ان کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ہے ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اے سی صدر عدنان بدر نے بستی ٹھٹھی لال مظفرآباد میں پولیو ٹیموں کی پڑتال کی اور ان کے مائیکرو پلان کی بھی پڑتال کی گئی ہے ،گھروں کی ڈور مارکنگ اور ویکسین کے قطرے پینے والے بچوں کی فنگر مارکنگ اور پولیو ویکسین کی کولڈ چین کو بھی چیک کیا گیا ہے۔
ضلع ملتان میں پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران7لاکھ 58ہزار883 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔